January 24, 2026 10:25 AM

views 21

انتخابی کمیشن نے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور خراب رویے کی صورت میں، بوتھ سطح کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن نے بوتھ سطح کے افسران کی طرف سے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی اور بدسلوکی کے سبب، اُن کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی ہے۔ یہ ہدایات سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ انتخابی افسران کو جاری کی گئی ہیں۔ CEOs کو جاری کیے گئے ایک خط میں کمیشن نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی، غفلت، بدسلوکی، اِن ہدایات پر جان بوجھ کر عمل نہ کرنے یا عوامی نمائندگی، قانون1950 کی شقوں اور ووٹروں کے رجسٹریشن سے متعلق 1960 کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر ...