July 22, 2025 10:10 AM

views 24

  بہار ملک کی پہلی ایسی ریاست بن گئی ہے، جہاں فی پولنگ مرکز ایک ہزار 200 سے کم ووٹرس، ووٹ ڈالیں گے۔ چناؤ کمیشن نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد پولنگ کے عمل کو اور زیادہ آسان بنانا ہے۔

بہار ملک کی ایسی پہلی ریاست بن گئی ہے، جہاں ہر پولنگ مرکز پر ایک ہزار 200 سے کم ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ کَل اس کا اعلان کرتے ہوئے چناؤ کمیشن نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کی لمبی قطاروں کو کم کرنا اور پولنگ کے عمل کو اور زیادہ آسان بنانا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے ریاست بھر میں 12 ہزار 817 نئے پولنگ مراکز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ایک پولنگ مرکز پر ایک ہزار 500 رائے دہندگان کی زیادہ سے زیادہ حد تھی، جس کو ووٹر فہرست کی خصوصی نظرثانی مہم SIR کے تحت کم کرکے ایک ہزار ...