October 5, 2025 9:43 AM
43
مکمل چناؤ کمیشن آج پٹنہ میں، انفورسمنٹ ایجنسیوں کے حکام کے ساتھ بہار اسمبلی چناؤ کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی سربراہی میں مکمل انتخابی کمیشن آج پٹنہ میں انکم ٹیکس محکمے، انفورسمینٹ ڈائرکٹوریٹ، بینکوں، ریلوے، ہوائی اڈوں اور منشیات کی روک تھام سے متعلق بیورو اور دیگر محکموں کے حکام کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ انتخابی کمیشن کی ٹیم ریاست میں آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بہار کے دو روزہ دورے پر ہے۔ انتخابی کمیشن کی ٹیم مرکزی اور ریاستی پولیس فورسز کے نوڈل افسروں، ڈائریکٹر جنرل، سکریٹری جنرل اور دیگر سینئر حکام سے بھی ملاقات کرے گی۔ انتخابی کمیشن کی...