October 25, 2025 9:54 AM

views 43

انتخابی کمیشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ ووٹنگ کے دن ہر پولنگ مرکز کم از کم بنیادی سہولتوں سے لیس ہونا چاہیے۔

انتخابی کمیشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں چیف الیکٹورل افسران کو ہدایت دی ہے کہ ووٹنگ کے دن ہر پولنگ مرکز کم از کم بنیادی سہولتوں سے لیس ہونا چاہیے۔ بہار میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے، جبکہ 11 نومبر کو 7 ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ہوگی۔ کم از کم بنیادی سہولتوں میں پینے کا پانی، انتظار کے لیے مخصوص شیڈ، پانی کی سہولت والے بیت الخلا، ضروری روشنی، معذور رائے دہنگان کے لیے مناسب چڑھاؤ والا ریمپ، معیاری ووٹنگ کمپارٹمنٹ اور معلومات کے لیے ضروری بورڈ کا لگا ہونا چاہیے۔...