August 11, 2025 9:31 AM August 11, 2025 9:31 AM

views 16

انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو، 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹر گھوٹالے کے اُن کے الزامات پر نوٹس جاری کیا ہے۔

بھارت کے انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ  2024 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ووٹر گھوٹالے کے اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات پیش کریں۔ کرناٹک کے اعلیٰ انتخابی افسر کی طرف سے جاری ایک نوٹس میں جناب گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ مہادیوا پورا اسمبلی حلقے میں، ووٹوں کی چوری کے، اُن کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے دستاویزات فراہم کریں۔   یہ حلقہ بنگلورو وسطی لوک سبھا حلقے کا حصہ ہے۔ نوٹس میں 7 اگست کو نئی دلّی میں ...

August 8, 2025 10:07 AM August 8, 2025 10:07 AM

views 10

انتخابی کمیشن نے کانگریس رہنما راہل گاندھی سے کہا ہے کہ وہ حلف نامے پر شکایت درج کرائیں یا جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

انتخابی کمیشن نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے اس دعوے کی تردید کی ہے، جس میں انہوں نے ووٹر فہرست میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا تھا۔ سوشل میڈیا پر جاری حقائق کی جانچ میں انتخابی کمیشن نے ان الزامات کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر جناب گاندھی کو یقین ہے کہ وہ جو کہہ رہے ہیں وہ درست ہے، تو انہیں انتخابی قوانین کے مطابق اعلان یا حلف نامے پر دستخط کرنے چاہئیں۔ کمیشن نے مزید کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر کو اپنے ہی بیان پر یقین نہیں ہے تو پھر انہیں بے تُکی باتیں کرنے اور ملک کے شہریوں کو گ...