January 29, 2025 10:28 AM

views 23

انتخابی کمیشن نے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔

انتخابی کمیشن نے، عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس اُن کے ایک انٹرویو میں، یمنا کو زہر آلود بنائے جانے کے اُن کے الزامات پر BJP اور کانگریس کی طرف سے داخل کی گئی شکایتوں کے سلسلے میں جاری کیا گیا ہے۔ کمیشن نے جناب کیجریوال سے کہا ہے کہ وہ اِن شکایتوں کا جواب اِن سے متعلق شواہد کے ساتھ آج رات 8 بجے تک داخل کریں۔ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اُس نے دلّی جل بورڈ کی رپورٹ پر بھی غور و خوض کیا ہے، جس میں یمنا میں کسی طرح کی زہرآلودگی کے بارے میں کچھ نہیں کہا   گیا ہے۔...