August 4, 2025 9:52 AM August 4, 2025 9:52 AM

views 9

بھارت کے انتخابی کمیشن نے، راشٹریہ جنتا دل RJD کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو سے کہا ہے کہ وہ اپنے، اُس ووٹر شناختی کارڈ کی تفصیلات پیش کریں، جو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں دکھایا تھا۔

          بھارت کے انتخابی کمیشن نے، راشٹریہ جنتا دل RJD کے رہنما اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ تیجسوی پرساد یادو سے کہا ہے کہ وہ اپنے، اُس ووٹر شناختی کارڈ کی تفصیلات پیش کریں، جو انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں دکھایا تھا۔ اُن پر الزام ہے کہ اُن کے پاس، دو ووٹر فوٹو شناختی کارڈز EPICs  موجود ہیں۔ بہار میں دیگھا اسمبلی حلقے کے چناؤ رجسٹریشن افسر نے کہا ہے کہ جناب یادو نے، ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں جو ووٹر شناختی کارڈ دکھایا تھا، وہ انتخابی کمیشن کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ×