October 25, 2025 9:56 AM

views 30

انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں سے کہا ہے کہ وہ چناؤ مہم میں مصنوعی ذہانت AI اور اس سے تیار کردہ مواد کا غلط استعمال کرنے سے باز رہیں۔ کمیشن نے اعلیٰ انتخابی افسروں کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر ایک پولنگ اسٹیشن پر سہولیات، خواہ وہ کم سے کم ہوں، اور ووٹروں کی مدد کا نظام یقینی طور سے دستیاب رہے۔

انتخابی کمیشن نے سیاسی پارٹیوں، امیدواروں اور چناؤ مہم کے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران مصنوعی ذہانت AI کا ذمہ دارانہ استعمال کریں اور مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ معلومات اور مواد کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔ کمیشن نے ایک ہدایت نامے کے ذریعے مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ مواد یا ترمیم شدہ تصویر، آڈیو یا ویڈیو، یا جسے ڈجیٹل طریقے سے بہتر بنایا گیا ہو جسے چناؤ مقصد کیلئے استعمال یا اس کی تشریح کی گئی ہو اور جو ڈسپلے رقبے کے کم سے کم دس فیصد حصے پر محیط ہو، اُس پر لیبل لگایا جائے۔ اِس کے علا...