September 15, 2025 10:23 AM
47
دوردرشن نے آج اپنے شاندار سفر کے 66 سال مکمل کر لیے ہیں۔
دوردرشن نے آج اپنے شاندار سفر کے 66 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ 15 ستمبر 1959 کو قائم کیا گیا تھا۔ دوردرشن، بھارت کے نشریاتی دور کے آغاز کی علامت ہے۔ اُس وقت کے صدر جمہوریہ راجندر پرساد نے اُس روز پہلے نشریات کا افتتاح کیا۔ 1975 تک یہ آل انڈیا ریڈیو کا ایک حصہ تھا، مگر پہلی اپریل 1976 کو اسے اطلاعات و نشریات کی وزارت نے ایک علیحدہ محکمے میں تبدیل کر دیا اور بعد میں یہ پرسار بھارتی بورڈ کے ماتحت آگیا۔ آج دوردرشن بھارت کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہے، جہاں اسٹوڈیو اور ٹرانسمیٹرس کا ایک وسیع نیٹ ورک ہے۔ ...