July 23, 2025 9:49 AM July 23, 2025 9:49 AM
12
دلی حکومت اولمپک اور پیرالمپک مقابلوں میں سونے کے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو سات کروڑ روپے نقد انعام دے گی۔ اس کے علاوہ چاندی کے تمغے جیتنے والوں کو پانچ کروڑ اور کانسے کے تمغے جیتنے والوں کو تین کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
دلّی حکومت نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بڑے اقدام کے طور پر اولمپک اور پیرا لمپک کے تمغے جیتنے والوں کے لیے نقد انعامات میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے رقم کو موجودہ 3 کروڑ روپے سے بڑھا 7 کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کل نئی دلّی میں وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی زیر صدرات کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جو حال ہی شروع کی گئی مکھیہ منتری کھیل پروتساہن یوجنا کے تحت لیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اولمپک اور پیرا لمپک میں سونے کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 7 کروڑ روپے، چاندی کے تمغے پر 5 کروڑ روپے ...