November 11, 2025 9:50 AM
4
دلّی میں، لال قلعے کے نزدیک طاقتور کار دھماکے میں 8 افراد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ تفتیش کار دھماکے کی تحقیقات کرتے ہوئے سبھی طرح کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔
دلّی میں، لال قلعے کے نزدیک کَل شام ایک کار میں طاقتور دھماکہ ہونے سے 8 افراد مارے گئے، جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ تفتیش کار دھماکے کی تحقیقات کرتے ہوئے سبھی طرح کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ یہ دھماکہ کَل شام 7 بجے کے آس پاس ایک ٹریفک سگنل پر ایک کار...