December 26, 2025 10:07 AM December 26, 2025 10:07 AM
2
دلی سرکار پانچ روپے کی رعایتی شرح پر کھانا فراہم کرنے کیلئے اٹل Canteens شروع کرے گی۔
دلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور مرکزی وزیر منوہر لال نے کَل سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر قومی راجدھانی میں اٹل Canteen کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے دلی کی وزیراعلیٰ نے اِسے شہر کے ضرورتمند اور کام کرنے والے لوگوں کیلئے ایک بڑی اسکیم قرار دیتے ہوئے اِس کا خیر مقدم کیا جہاں وہ صرف پانچ روپے میں کھانا لے سکتے ہیں۔ محترمہ ریکھا گپتا نے بتایا کہ اِس طرح کے 45 کینٹین نے کام کرنا شروع کردیا ہے اور بقیہ 55 کینٹین اگلے 15 دن میں کھولے جائیں گے۔ اِدھر مرکزی ...