March 24, 2025 10:19 AM March 24, 2025 10:19 AM

views 8

دلّی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شروع ہو گا۔ یہ پانچ روزہ اجلاس اس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا اور اجلاس کی اس مدّت کے دوران کُل 4 نشستیں ہوں گی۔

دلّی اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج شروع ہو گا۔ یہ پانچ روزہ اجلاس اس مہینے کی 28 تاریخ تک جاری رہے گا اور اجلاس کی اس مدّت کے دوران کُل 4 نشستیں ہوں گی۔ تاہم اگر ضروری ہوا تو اجلاس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ ایوان کا کام کاج دن میں 11 بجے سے شروع ہوگا۔ اس اجلاس کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے دلّی اسمبلی اسپیکر وِجیندر گپتا نے اس بات پر زور دیا ہے کہ آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے قومی راجدھانی کی مالی پالیسیوں اور ترقیات سے متعلق ایک خاکہ وضع کرنے کے لیے یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ تفصیل ہمارے نامہ ن...

March 3, 2025 9:50 AM March 3, 2025 9:50 AM

views 15

دلی اسمبلی آج سے CAG رپورٹ پر دوبارہ بحث شروع کرے گی۔ جو عام آدمی پارٹی کے زیر قیادت دلی حکومت کے دوران صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے اِنتِظام پر مبنی آڈٹ سے متعلق ہے۔

دلی اسمبلی آج سے CAG رپورٹ پر دوبارہ بحث شروع کرے گی۔ جو عام آدمی پارٹی کے زیر قیادت دلی حکومت کے دوران صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے اِنتِظام پر مبنی آڈٹ سے متعلق ہے۔ یہ رپورٹ دلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے 28 فرروری کواسمبلی میں پیش کی تھی۔ یہ رپورٹ 2016-17 سے 2021-22 کے عرصے کو شامل کیا گیا ہے اور اس میں کووڈ وبا کے دوران  پروجیکٹ کی عمل آوری میں تاخیر، فنڈس کے کم استعمال اور شہر کے اسپتالوں میں دواؤں اور عملے کی قلت کو نمایاں کیا گیا ہے۔x

February 27, 2025 9:39 AM February 27, 2025 9:39 AM

views 11

دلّی اسمبلی میں، آج نائب اسپیکر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔

دلّی اسمبلی میں، آج نائب اسپیکر کے عہدے کا انتخاب کیا جائے گا۔ دلّی اسمبلی کے کام کاج کی فہرست میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا BJP کے رکن اسمبلی موہن سنگھ بِشٹ کو نائب اسپیکر مقرر کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کریں گی۔ جناب بِشٹ مصطفی آباد حلقے سے MLA ہیں۔ اس کے علاوہ ایوان میں سابقہ سرکار کی شراب پالیسی سے متعلق CAG کی رپورٹ پر بحث بھی جاری رہے گی۔ منگل کے روز اسمبلی میں CAG کی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔×