December 19, 2024 3:50 PM
24
جموں وکشمیر کے کُلگام میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ دہشت ہلاک۔ آمنے سامنے کی کارروائی اب بھی جاری
جموں و کشمیر کے کلگام ضلعے میں جاری دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی میں آج صبح سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فوج کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ تصادم کے دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں اور انہیں علاج معالجے کیلئے لے جایا گیا ہے۔ اِس سے پہلے دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع کی بنیاد پر کَل رات علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی تھی۔ سکیورٹی دستوں نے کہا کہ جب مشترکہ فوجی دستے مشتبہ مقام Kader گاؤں پہنچے تو وہاں چھپے ہوئے دہشت گر...