November 11, 2025 2:57 PM

views 44

  بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت ابھی تک 47 فیصد سے زیادہ ووٹرں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں اب سے کچھ دیر پہلے تک 47 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہو چکی تھی۔ اس مرحلے میں 20 ضلعوں کے  122حلقوں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ تین کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ووٹر 136 خواتین امیدواروں سمیت ایک ہزار 302 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوئی تھی اور یہ شام  6بجے تک جاری رہے گی۔ سیکیورٹی کی وجہ سے 7 حلقوں میں ووٹنگ شام 5 بجے ختم ہوجائے گی۔ انتخابی کمیشن نے پُرامن ووٹنگ کیلئے خاطر خواہ اقدامات کیے ہیں۔ گیاجی اور کشن گنج میں پہلے دو گھنٹوں میں س...

November 6, 2025 2:43 PM

views 34

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت 121 اسمبلی حلقوں میں آج پولنگ کا عمل جاری ہے۔ دوپہر ایک بجے تک 42.31 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 ضلعوں کے 121 حلقوں میں ووٹ ڈالے جانے کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ دن کے ایک بجے تک 42 اعشاریہ تین ایک فیصد رائے دہندگان نے اپنے ووٹ ڈال لئے تھے۔ JDU کے صدر اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار، BJP رہنما اور نائب وزیرِ اعلیٰ سمراٹ چودھری، BJP رہنما اور امورِ خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت نتیا نند رائے، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان اور VIP کے سربراہ اور مہاگٹھ بندھن کے نائب وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار مکیش ساہنی نے اپنے ووٹ ڈالے۔ آزادانہ، منصفا...