October 29, 2025 10:14 AM October 29, 2025 10:14 AM
53
شدید سمندری طوفان مونتھا کَل رات مچھلی پٹنم اور کالنگا پٹنم کے درمیان، آندھرا پردیش اور یانم کو پار کر گیا ہے۔
شدید سمندری طوفان مونتھا کَل رات مچھلی پٹنم اور کالنگا پٹنم کے درمیان، آندھرا پردیش اور یانم کو پار کر گیا ہے۔ اِس کے دوران ہواؤں کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔ بھارت کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ طوفان مونتھا اپنی آمد کے بعد کمزور پڑ گیا ہے۔ اِس طوفان کی وجہ سے آندھرا پردیش میں بہت شدید بارش ہوئی جس کے سبب ریاست میں 43 ہزار ہیکیٹئر رقبے میں کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ موہن چرن مانجھی نے کہا کہ اوڈیشہ، مونتھا طوفان کے بڑے نقصانات سے بال بال بچا ہے، جس سے ریاست ک...