October 28, 2025 9:51 AM October 28, 2025 9:51 AM

views 7

سمندری طوفان Montha کا آج رات کاکی ناڑا کے نزدیک مچھلی پٹنم اور کلنگا پٹنم کے درمیان آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کرنے کا امکان ہے۔

سمندری طوفان Montha کے خلیج بنگال میں آج ایک شدید طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات IMD کے مطابق یہ سمندری طوفان آج رات آندھراپردیش کے ساحل پر مچھلی پٹنم اور کلینگا پٹنم کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔ آندھراپردیش اور اُڈیشہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو نکالنے اور طوفان کے بعد کے حالات سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سے اس سلسلے میں فون پر بات کی ہے۔ وزیراعظم نے ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعد...

October 26, 2025 9:42 AM October 26, 2025 9:42 AM

views 51

خلیج بنگال میں بنے ہوا کے کم دباؤ کا کَل ایک سمندری طوفان میں تبدیل ہوجانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ یہ طوفان منگل کے روز آندھرا پردیش کے ساحلی شہر کاکی ناڑا کے قریب ساحل کو پار کرے گا

خلیج بنگال کے اوپر بنے ہوا کے دباؤ کے آج مزید شدت اختیار کرکے کل تک طوفان میں تبدیل ہونے کا اندیشہ ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان Montha کا منگل کی شام یا رات تک شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوکر آندھراپردیش میں کاکی ناڑا کے نزدیک ساحل پار کرنے کا امکان ہے۔ طوفان کے سبب آندھراپردیش اور اڈیشہ اور مغربی بنگال میں شدید سے انتہائی شدید بارش ہونے کا اندیشہ ہے۔ ابتدائی پیش گوئی کے مطابق تمل ناڈو کے شمالی ضلعوں میں اگلے 24 گھنٹے میں شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو کے اندرونی عل...