November 14, 2025 9:56 AM

views 26

مردوں کی کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج صبح کولکتہ میں شروع ہو رہا ہے۔

مردوں کے کرکٹ میں آج سے کولکاتہ کے مشہور ایڈن گارڈن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے سے کھیلا جائے گا۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 22 نومبر سے گوہاٹی میں برساپاڑہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔×

August 5, 2025 10:11 AM

views 25

کرکٹ میں، اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں 6 رن سے ہرادیا۔ اس طرح پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز دو-دو سے برابر ہوگئی ہے۔

بھارت نے کل شام لندن کے اوول میں اینڈرسن- تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ کے خلاف 6 رن سے سنسنی خیز جیت حاصل کرکے پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر کرلی ہے۔ بھارت کی طرف سے دیے گئے 374 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، میزبان ٹیم 5ویں دن اپنی دوسری اننگز میں 367 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس میچ کی دوسری اننگز میں بھارت کی طرف سے محمد سراج نے پانچ وکٹ سمیت کُل 9 وکٹ لے کر میچ کے اہم کھلاڑی رہے۔  بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار 396 رن بنائے تھے۔ پہلی اننگز میں بھارت کے 2...

July 25, 2025 9:42 AM

views 28

کرکٹ میں، Anderson-Tendulkar ٹرافی کے چوتھے ٹیسٹ میں رِشبھ پنت کے 54 رن کے بعد انگلینڈ نے میچ میں واپسی کی ہے۔ کپتان Ben Stokes نے 5 وکٹ لیے۔

کرکٹ میں کل مانچسٹر کے Old Trafford میں اینڈرسن۔تیندولکر ٹرافی کے تحت چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر 225 رن بنالئے تھے۔ میزبان انگلینڈ اِس وقت 133 رن سے پیچھے ہے۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 358 رن بنائے تھے۔  رشبھ پنت نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رن بنائے تھے، جبکہ میچ کے افتتاحی دن اُن کے پیر میں چوٹ لگ گئی تھی۔ انگلینڈ کے کپتان Ben Stokes نے 8 برس میں پہلی مرتبہ پانچ وکٹ حاصل کئے۔×

July 14, 2025 9:35 AM

views 20

کرکٹ میں، لارڈس ٹیسٹ کے پانچویں دن بھارت کو میزبان انگلینڈ کے خلاف جیتنے کے لیے 135 رن کی ضرورت ہے۔

لندن میں جاری اینڈرسن تیندولکر ٹرافی کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کل کھیل ختم ہونے تک بھارت نے    4 وکٹ کے نقصان پر 58 رن بنا لیے ہیں۔ لارڈس ٹیسٹ جیتنے کے لیے بھارت کو اب بھی 135 رن کی ضرورت ہے۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے  شروع ہوگا۔ اس دوران چوتھے دن کی آخری گیند پر انگلینڈ کے کپتان Ben Stokes نے آکاش دیپ کو صرف ایک رن پر آؤٹ کر دیا۔ اس سے پہلے میزبانی انگلینڈ کی پوری ٹیم 192 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور مہمان ٹیم کو 193 رن کا نشانہ دیا۔ بھارت کی جانب سے واشنگٹن سُندر نے 4 وکٹ...

January 3, 2025 10:00 AM

views 41

کرکٹ میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان باڈر-گواسکر ٹرافی کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔

کرکٹ میں سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان باڈر-گواسکر ٹرافی کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ کھیل کے پہلے دن بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں اب سے کچھ دیر پہلے تک4 وکٹ پر 107 رن بنالئے تھے۔ اس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔×