January 19, 2026 9:55 AM

views 50

مردوں کے کرکٹ میں نیو زیلینڈ نے تیسرے ODI میں بھارت کو 41 رن سے شکست دے کر سیریز دو۔ایک سے جیت لی۔

مردوں کے کرکٹ میں، کَل رات اندور میں تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 41 رن سے ہرایا۔ جیت کیلئے 338 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم 46 اوورز میں 296 رن ہی بناسکی۔ صرف 13 اوورز میں 4 وکٹ کھونے کے بعد بھارتی ٹیم مشقت کرتی ہوئی نظر آئی، البتہ وِراٹ کوہلی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی اور بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رن بنائے۔ اِس سے پہلے، فیصلہ کن میچ میں بھارت نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 ا...

January 14, 2026 9:40 AM

views 13

کرکٹ میں، بھارت اور نیو زیلینڈ کے درمیان دوسرا ODI میچ آج دوپہر راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج راجکوٹ کے نرنجن شاہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ میزبان بھارتی ٹیم، اتوار کے روز وڈودرہ میں کھیلا گیا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جیت کر سیریز میں ایک۔صفر سے آگے ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوارکے روز اندور میں کھیلا جائے گا۔x

January 12, 2026 3:17 PM

views 14

مردوں کے کرکٹ میں، بھارت نے کَل رات گجرات کے وَڈودرا میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست ہرادیا۔

مردوں کے کرکٹ میں، بھارت نے کَل رات گجرات کے وَڈودرا میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سے شکست ہرادیا۔ بھارت کو جیت کیلئے 301 رن کا نشانہ ملا تھا اور اُس نے 49 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 306 رن بنائے اور شاندار جیت حاصل کی۔×

December 6, 2025 9:36 AM

views 28

مردوں کے کرکٹ میں، آج دوپہر وِشاکھاپٹنم میں تیسرا اور آخری ODI میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مردوں کے کرکٹ میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج وشاکھا پٹنم کے ACA-VDCA کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دن میں ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ اس وقت یہ سیریز ایک ایک سے برابری پر ہے۔ بھارت نے رانچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 17 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ تاہم مہمان ٹیم نے رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے 359 رن کا نشانہ حاصل کرتے ہوئے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ کوہلی اور Ruturj Gaikwad  کی سنچریز اور بھارت کے 358 رن کے بڑے اسکور کے باوجود ...