October 14, 2025 9:52 AM October 14, 2025 9:52 AM
37
کرکٹ میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت، ویسٹ انڈیز پر جیت حاصل کرنے سے محض 58 رن دور ہے۔
کرکٹ میں، نئی دلّی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت آج اپنی دوسری اننگز میں کَل کے اپنے اسکور ایک وکٹ پر 63 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا اور ویسٹ انڈیز پر شاندار جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ کل کا کھیل ختم ہونے پر کے ایل راہل اور سائی سدرشن کریز پر موجود تھے۔ بھارت اب یہ میچ اور دو-صفر سے سیریز جیتنے سے صرف 58 رن دور ہے۔ کَل کھیل کے چوتھے دن John Campbell اور Shai Hope نے سینچری بنائی اور ویسٹ انڈیز کو میچ میں باقی رکھا۔ تاہم بھارت کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی...