December 3, 2025 3:36 PM

views 26

کرکٹ میں، رائے پور میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ جاری ہے

مردوں کے کرکٹ میں، تین میچوں کی ODI سیریز کا دوسرا میچ رائے پور میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری ہے۔ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک بھارت نے 4 اوورس میں بغیر کسی نقصان کے  28 رن بنا لئے تھے۔ بھارت کو فی الحال اِس سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ اُس نے پہلا میچ رانچی میں 17 رن سے جیتا تھا۔

December 3, 2025 9:15 AM

views 22

مردوں کے کرکٹ میں، آج دوپہر چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں دوسرے ODI میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

مردوں کے کرکٹ میں، تین میچوں کی ODI سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ آج دوپہر چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں، شہید ویر نارائن سنگھ بین الاقوامی اسٹیڈئم میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو اِس سیریز میں فی الحال ایک-صفر کی سبقت حاصل ہے۔ اُس نے پہلے ODI میں جنوبی افریقہ کو 17 رن سے شکست دی تھی۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں وِراٹ کوہلی کی 52 ویں سینچری اور کُلدیپ یادو کے 4 وکٹ کی بدولت بھارت نے اِس میچ میں شاندار جیت حاصل کی۔×

November 30, 2025 9:16 AM

views 66

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ آج دوپہر رانچی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت کے-ایل راہل کریں گے۔

مردوں کے کرکٹ میں آج رانچی کے JSCA انٹرنیشنل اسٹیڈیم کامپلیکس میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان  تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ کے-ایل راہل کی قیادت میں بھارتی ٹیم عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہے گی، کیونکہ اُسے حالیہ ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ روہت شرما اور وراٹ کوہلی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ دونوں نے حالیہ سڈنی سیریز کے آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 168 رن کی شاندار شراکت کے ساتھ ٹیم کو ...