March 5, 2025 9:34 AM March 5, 2025 9:34 AM
7
کرکٹ میں، دبئی میں ICC چیمپینس ٹرافی کے سیمی فائنل میں کَل بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹ سے ہرایا۔
کرکٹ میں، دبئی میں ICC چیمپینس ٹرافی کے سیمی فائنل میں کَل بھارت نے آسٹریلیا کو چار وکٹ سے ہرایا۔ جیت کے لیے 265 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے بھارتی ٹیم نے 48 اوورس، ایک گیند میں، چھ وکٹ پر 267 رن بناکر میچ آسانی سے جیت لیا۔ وراٹ کوہلی نے 98 گیندوں میں شاندار 84 رن بنائے۔ انھیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ شریس ایّر نے بھی 45 رن بنائے۔ اِس کے ساتھ ہی بھارت لگاتار تیسری مرتبہ ICC چیمپینس ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اِس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیتا اور پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔...