December 16, 2025 4:27 PM December 16, 2025 4:27 PM

views 14

کرکٹ میں دوبئی میں 19 سال تک کی عمر کے کھلاڑیوں کے درمیان جاری میچ کو جیتنے کیلئے بھارت نے ملیشیا کو 409 رَن کا نشانہ دیا ہے۔

دبئی میں بھارت اور ملیشیا کے درمیان 19 سال تک عمر کے کھلاڑیوں کے درمیان جاری میچ میں بھارت نے ملیشیا کی جیت کے لئے 409 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ اب سے کچھ دیر پہلے بھارت کی ٹیم سات وکٹ پر 408 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اس سے پہلے ملیشیا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

December 4, 2025 9:09 AM December 4, 2025 9:09 AM

views 21

کرکٹ میں، رائے پور میں جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھارت کو 4 وکٹ سے ہراکر سیریز برابر کرلی ہے۔

مردوں کے کرکٹ میں کَل رات رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹ سے ہرایا۔ جیت کیلئے 359 رن کے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے 4 گیند باقی رہتے 6 وکٹ پر 362 رن بنالیے۔ Aiden Markarm نے سب سے زیادہ 110 رن، جبکہ Matthew Breetzke نے 68 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے اَرشدیپ سنگھ اور پرسِدھ کرشنا نے دو-دو وکٹ حاصل کیے۔ اِس جیت کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز اب ایک-ایک سے برابر ہوگئی ہے۔ سیریز ک...

December 1, 2025 9:37 AM December 1, 2025 9:37 AM

views 14

کرکٹ میں: بھارت نے رانچی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 17 رن سے ہرایا۔

          مردوں کے کرکٹ میں، رانچی میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 17 رن سے ہرا دیا۔ بھارت کی طرف دیئے گئے 350 رن کے نشانے کو حاصل کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی ٹیم 49 اعشاریہ دو اوورز میں 332 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔           وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 135 رن بنائے۔ کوہلی نے ونڈے میں اپنی 52 ویں سنچری اسکور کی، جو اِس فارمیٹ میں سے سب زیادہ۔ وہیں روہت شرما نے ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ چھکّے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روہت نے اب تک 352 چھکّے مارے ہیں۔x

October 11, 2025 9:31 AM October 11, 2025 9:31 AM

views 189

کرکٹ میں، بھارت آج نئی دلّی میں دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی اننگز میں اپنے کَل کے اسکور دو وکٹ پر 318 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔

کرکٹ میں، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نئی دلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی باری میں، کل پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے دو وکٹ پر 318 رن بنالیے تھے۔ اب کھیل کے دوسرے آج بھارت اپنے کل کے اسکور318  رن سے آگے کھیلنا شروع ہوگا۔  میچ آج صبح ساڑھے نوبجے شروع ہوگا۔ ادھر خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں، کل گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 100 رن سے ہراکر اس ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت درج کی ہے۔ آج کولمبو میں انگلینڈ کا مقابلہ ...

October 3, 2025 9:45 AM October 3, 2025 9:45 AM

views 28

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 121 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے آج دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں دو وکٹ پر 121 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا۔ کل جب کھیل ختم ہوا، تو کے-ایل راہل 53 پر اور شبھ من گِل 18 رن پر کھیل رہے تھے۔ یشسوی جیسوال نے 36 رن اسکور کیے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلّے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور اُس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں صرف 162 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے محمد سراج نے 4 وکٹ لیے، جبکہ جسپریت بمراہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔×

September 27, 2025 9:34 AM September 27, 2025 9:34 AM

views 40

ایشیاء کپ کرکٹ میں، دبئی میں ایک سنسنی خیز سُپر اوور میں بھارت نے سری لنکا کو ہرایا اور اس طرح وہ بغیر کوئی میچ ہارے، فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت نے دبئی میں سپر فور مرحلے کے آخری مقابلے میں سری لنکا کو شکست دے دی۔ یہ میچ نہایت سنسنی خیز اور ڈرامائی سپر اوور تک گیا اس طرح بھارت ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ سپر اوور میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹ حاصل کیے اور سری لنکا کو 2 رن پر روک دیا۔ بھارت کو جیت کے لیے تین رن درکار تھے جو اُس نے سپر اوور کی پہلی گیند پر حاصل کرلیے۔ اِس سے پہلے بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورس میں پانچ وکٹ کے نقصان پر 202 رن بنائے۔ جواب میں P...

September 26, 2025 10:38 AM September 26, 2025 10:38 AM

views 54

کرکٹ میں پاکستان، بنگلہ دیش کو ہراکر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اُس کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

کرکٹ میں کل رات دبئی میں، ایشیاء کپ 2025 کے اپنے سُپر فور مقابلے میں پاکستان، بنگلہ دیش کو 11 رن سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ اب اتوار کے روز پاکستان کا خطابی مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ اس دوران فائنل سے پہلے ایک اور سُپر فور مقابلے کے تحت آج دبئی میں بھارت کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔×

September 21, 2025 9:35 AM September 21, 2025 9:35 AM

views 24

ایشیا کپ T-20 کرکٹ میں، آج دبئی میں سُپر فور مرحلے کے دوسرے مقابلے میں بھارت کا سامنا پاکستان سے ہوگا۔

ایشیا کپ T-20 کرکٹ میں، آج دبئی میں سُپر فور مرحلے کے دوسرے مقابلے میں بھارت کا سامنا پاکستان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔ اس ٹورنامنٹ میں یہ دوسری مرتبہ ہوگا، جب دونوں ٹیمیں مدِّ مقابل ہوں گی۔ گزشتہ ہفتے گروپ اسٹیج میں ہونے والے مقابلے میں بھارت نے پاکستان پر سات وکٹوں سے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ حالانکہ، آج ہونے والا مقابلہ خصوصی توجہ کا حامل ہے، کیونکہ یہ سُپر فور مرحلے میں ہو رہا ہے اور فاتح ٹیم فائنل کے ایک قدم اور آگے پہنچ جائے گی۔×

August 13, 2025 9:43 AM August 13, 2025 9:43 AM

views 46

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گِل کو جولائی ماہ کے لیے مردوں میں ICC کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبھ من گِل کو جولائی ماہ کے لیے مردوں میں ICC کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ گِل نے چوتھی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے اس سال فروری میں اور جنوری اور ستمبر 2023 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس 25 سالہ کھلاڑی نے جولائی میں تین ٹیسٹ میچ میں 94 اعشاریہ پانچ صفر کے اوسط سے 567 رن بنائے تھے، جس میں ایک ڈبل سنچری اور دو سنچریز شامل ہیں۔×

August 3, 2025 9:28 AM August 3, 2025 9:28 AM

views 32

لندن کے اوول میدان میں جاری اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن میزبان انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگ پھر سے شروع کرے گا۔

لندن کے اوول میدان میں جاری اینڈرسن-تیندولکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے آج چوتھے دن میزبان انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگ پھر سے شروع کرے گا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ بھارت نے جیت کے لیے 374 رن کا نشانہ رکھا۔ انگلینڈ نے کل تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ کے نقصان پر 50 رن بنا لیے تھے۔ اس سے پہلے دن میں یشسوی جیسوال کے شاندار 118 رن اور آکاشدیپ کے علاوہ آل راؤنڈر روِندر جڈیجا اور واشنگٹن سُندر کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے دوسری اننگز میں ک...