November 19, 2025 9:38 AM
20
”کولمبو سلامتی کانکلیو“ CSC کی دو روزہ میٹنگ، آج نئی دلّی میں شروع ہوگی۔
”کولمبو سلامتی کانکلیو“ CSC کی دو روزہ میٹنگ، آج نئی دلّی میں شروع ہوگی۔ یہ کانکلیو، بھارت، سری لنکا، مالدیپ، ماریشس اور بنگلہ دیش پر مشتمل ہے۔ سیشلز، CSC کا ایک مشاہد ملک ہے اور بعد کے مرحلے میں عُمان اور میانما کو بھی اس میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے۔ CSC کا اصل مقصد، رکن ملکوں کو درپیش بین-ملکی خطروں اور مشترکہ تشویش کے چیلنجوں سے نمٹ کر، علاقائی سلامتی کو فروغ دینا ہے۔ CSC کے تحت تعاون کے پانچ زمرے ہیں، جو اِس طرح ہیں: سمندری حفاظت اور سلامتی، دہشت گردی اور بنیاد پرستی سے مقابلہ، ناجائز تجارت ا...