October 17, 2025 9:47 AM

views 21

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کی شکایتیں دور کرنے کے سلسلے میں کَل نئی دلی میں ایک میٹنگ کی۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں کی شکایتیں دور کرنے کے سلسلے میں کَل نئی دلی میں ایک میٹنگ کی۔ وزارت کے مطابق اِس میٹنگ کے دوران کیمیاوی کھاد، بیجوں، جراثیم کُش دواؤں، پی ایم فصل بیمہ اسکیم اور پی ایم کسان پورٹل سے متعلق شکایتوں پر غوروخوض کیا گیا۔  جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زور دے کر کہا کہ شکایتیں دور کرنے کیلئے وقت کی حد طے کی جانی چاہیے اور کسی شکایت پر کارروائی اُس وقت تک نہ روکی جائے جب تک کہ متعلقہ کسان پوری طرح مطمئن نہ ہوجائے۔ وزیر موصوف نے متعلقہ حکا...