August 20, 2025 9:59 AM
بھارت اور چین نے، براہِ راست پروازیں بحال کرنے، سرحد کے راستے تجارت پھر شروع کرنے اور امن برقرار رکھنے کے لیے مؤثر سرحدی بندوبست میں پیشرفت کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت اور چین نے براہِ راست پروازیں جلد سے جلد پھر شروع کرنے اور فضائی خدمات سے متعلق نظرِ ثانی شدہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے سے اتفاق کیا ہے۔ نئی دلی میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور چین کے وزیر خارجہ Wang Yi کے درمیان باہمی بات چیت کے دوران یہ اتفاق رائے ہوا ہے۔ ہمارے نامہ نگا...