August 18, 2025 3:11 PM August 18, 2025 3:11 PM

views 10

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج شام نئی دلی میں چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi کے ساتھ باہمی  بات چیت کریں گے۔

چین کے وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو کے ممبرWang Yi  آج سے بھارت کے دو دن کے دورے پر رہیں گے۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوبھال کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ چین کے وزیر خارجہ بھارت - چین سرحدی سوال پر خصوصی نمائندوں کی 24ویں دور کی بات چیت میں شرکت کریں گے۔ اِس میں جناب اجیت دوبھال بھارت کے خصوصی نمائندے کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ اِدھر وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر چین کے اپنے ہم منصب کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے۔x

August 18, 2025 9:51 AM August 18, 2025 9:51 AM

views 8

چین کے وزیر خارجہ Wang Yi آج سے بھارت کا 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

چین کے وزیرِ خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو ممبر Wang Yi، آج سے بھارت کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ وہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی دعوت پر بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دوران چین کے وزیر خارجہ، بھارت اور چین کے درمیان سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کے 24ویں دور کے مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے خصوصی نمائندے جناب ڈوبھال بھی اِس مذاکرات میں شامل رہیں گے۔   وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر بھی چین کے اپنے ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔×

August 17, 2025 9:36 AM August 17, 2025 9:36 AM

views 7

چین کے وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے  پولِٹ بیورو رکن Wang Yi کل بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دلی پہنچیں گے۔

چین کے وزیر خارجہ اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے  پولِٹ بیورو رکن Wang Yi کل بھارت کے دو روزہ دورے پر نئی دلی پہنچیں گے۔ جناب Wang Yi قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی دعوت پر بھارت آ رہے ہیں۔ دورے کے دوران چین کے وزیر خارجہ بھارت-چین سرحدی معاملے پر خصوصی نمائندوں کی بات چیت کے    24 ویں دور میں بھارت کے خصوصی نمائندے اجیت ڈوبھال سے بات چیت کریں گے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔x