December 4, 2025 9:27 AM December 4, 2025 9:27 AM
2
خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت آج 100 روزہ بال وِواہ مُکت بھارت مہم کا آغاز کرے گی۔
خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت بال وِواہ مُکت بھارت ابھیان کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بچپن کی شادی سے پاک بھارت کیلئے آج باضابطہ طور پر ایک 100 روزہ جامع بیداری مہم کا آغاز کرے گی۔ یہ تقریب وِگیان بھون میں منعقد ہوگی، جس میں خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اَن پورنا دیوی اور وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر بھی موجود ہوں گی۔ اِس 100 روزہ مہم کو تین مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس کے تحت مباح...