December 13, 2025 9:57 AM December 13, 2025 9:57 AM
3
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج چھتیس گڑھ میں بستر اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔
امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ آج چھتیس گڑھ میں بستر اولمپکس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ تقریب بستر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز جگدل پور میں آج دوپہر منعقد ہوگی۔یہ بستر اولمپکس کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کَل رات رائے پور پہنچے۔ چھتیس گڑھ میں جاری بستر اولمپکس میں اِس سال تین لاکھ 91 ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرایا تھا۔ مقابلے تین مرحلوں میں منعقد کیے گئے تھے، جس میں بستر ڈویژن کے سبھی سات ضلعوں نے شرکت کی تھی۔ آخری مرحلے میں ڈویژن سطح کے مقابلوں...