July 19, 2025 9:50 AM July 19, 2025 9:50 AM

views 10

چھتیس گڑھ کے نارائن پور میں حفاظتی دستوں کے ساتھ مڈبھیڑ میں 6 ماؤ نواز مارے گئے۔

چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلعے میں کل سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں 6 ماؤ نواز مارے گئے۔ بَستر رینج کے IG پی سُندر راج نے بتایا کہ ابو جُماڑ علاقے کے جنگلوں میں کل دوپہر اُس وقت لڑائی چھڑ گئی، جب علاقے میں شورش پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر حفاظتی دستوں نے ماؤ نواز مخالف کارروائی شروع کی۔×

March 21, 2025 10:01 AM March 21, 2025 10:01 AM

views 12

چھتیس گڑھ میں کل دو الگ الگ جھڑپوں میں 30 ماؤ نواز مارے گئے۔

چھتیس گڑھ میں کل دو الگ الگ جھڑپوں میں 30 ماؤ نواز مارے گئے۔ بَستر ڈویژن کے بیجا پور ضلعے میں سکیورٹی فورسز کو یہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بیجا پور اور دانتے واڑہ ضلعے کے سرحدی علاقے میں واقع جنگل میں ماؤ نواز موجود ہیں۔ اس کے بعد سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم تلاش کی کارروائی کیلئے وہاں گئی اور ماؤ نوازوں کے ساتھ تصادم ہوا۔ جھڑپ کے بعد سکیورٹی فورسز کو 26 ماؤ نوازوں کی لاشیں مل گئیں۔ اس تصادم میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کا ایک جوان شہید بھی ہوا۔اِدھر ریاست کے Kanker ضلعے میں بھی ایک کارروائی می...

February 10, 2025 9:46 AM February 10, 2025 9:46 AM

views 10

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں کَل، حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 31 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں کَل، حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 31 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ سبھی ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اِس جھڑپ میں دو حفاظتی اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں۔ اِس کے علاوہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، جنھیں بہتر علاج کے لیے ہوائی جہاز کے ذریعے، رائے پور لایا گیا ہے۔ دونوں حفاظتی اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔x