October 28, 2025 9:53 AM October 28, 2025 9:53 AM

views 28

چار روزہ چھٹھ پوجا طلوع ہوتے ہوئے آفتاب کو Usha ارگیہ دینے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

چار روزہ چھٹھ پوجا آج طلوع ہوتے ہوئے سورج کو ارگھیہ دیئے جانے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اسے اوشا ارگھیہ کے نام سے جاناتا ہے۔ اوشا ارگھیہ اس تہوار کی آخری اور سب سے اہم رسم ہوتی ہے۔ اس دن، عقیدتمند دریاؤں، تالابوں کے کنارے جمع ہوکر طلوع ہوتے ہوئے سورج کو ارگھیہ دیتے ہیں، جو شکر کے اظہار اور صحت، خوشحالی اور آشیرواد حاصل کرنے کی علامت ہوتا ہے۔ اس کے بعد پرساد اور پانی کے ذریعہ 36 گھنٹے کا وِرت ختم ہوتا ہے۔ اس رسم کو پارن کہا جاتا ہے اور اس طرح چھٹھ کا ورت کامیابی سے مکمل کرلیا جاتا ہے۔

October 25, 2025 9:56 AM October 25, 2025 9:56 AM

views 62

چار روزہ چھٹھ پوجا کی تقریبات آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں شروع ہوگئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لوگوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ اس تہوار سے متعلق گیت شیئر کریں۔

چار روزہ چھٹ پوجا تقریبات کا آج سے ملک کے مختلف حصوں میں آغاز ہو رہا ہے۔ سوریہ دیوتا اور اُن کی بہن  چھٹی میّا سے منسوب اِس تہوار میں پاکیزگی، اظہار تشکر اور خاندان کی بہتری پر زور دیا جاتا ہے۔ چھٹ پوجا کے آغاز پر عقیدتمند، اپنی صفائی کے لیے ندی یا تالاب میں پوتر ڈبکی لگاتے ہیں۔ صفائی اور تقدس کے طور پر عقیدتمند اپنے ساتھ لائی گئیں سبزیاں اور دالیں چڑھاتے ہیں۔ چھٹ پوجا، ہندو تہواروں کے سب سے زیادہ اہم تہواروں میں سے ایک ہے، جو بنیادی طور پر بہار، جھارکھنڈ اور مشرقی اترپردیش میں منایا جاتا ہے۔ چھ...