February 3, 2025 9:39 AM

views 22

شطرنج میں، نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں کل رات بھارت کے گرینڈ ماسٹر RPragganandhaa نے موجودہ عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کو بیحد دلچسپ ٹائی بریکر مقابلے میں ہرا کر ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز 2025 کا باوقار خطاب جیت لیا ہے۔

شطرنج میں، نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں کل رات بھارت کے گرینڈ ماسٹر RPragganandhaa نے موجودہ عالمی چیمپئن ڈی گوکیش کو بیحد دلچسپ ٹائی بریکر مقابلے میں ہرا کر ٹاٹا اسٹیل ماسٹرز 2025 کا باوقار خطاب جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ R Pragganandhaa وِشواناتھن آنند کے بعد اس باوقار خطاب کو جیتنے والے پہلے بھارتی شطرنج کھلاڑی بن گئے ہیں۔ وِشواناتھن آنند نے سال 2006 میں یہ خطاب حاصل کیا تھا۔×

January 30, 2025 9:43 AM

views 20

نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں جاری 2025 ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں بھارت کے Dommaraju Gukesh نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔

نیدرلینڈس کے Wijk aan Zee میں جاری 2025 ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں بھارت کے Dommaraju Gukesh نے اپنا دبدبہ برقرار رکھا ہے۔ انہوں نے کل رات 10 ویں راؤنڈ میں نیدر لینڈس کے گرینڈ ماسٹر Max Warmerdam کو ہرا کر ماسٹرز زمرے میں اپنی سبقت کو برقرار رکھا۔ سب سے کم عمر کے عالمی شطرنج چمپئن بننے کے بعد گوکیش کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے۔ اِس سے پہلے گوکیش نے 9 ویں راؤنڈ میں، Leon Luke Mendonca کو ہرانے کے بعد سبقت حاصل کر لی تھی۔×

January 29, 2025 9:57 AM

views 19

ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں، عالمی شطرنج چیمپئن Dommaraju Guksh، نیدرلینڈ کے Wijk Aan Zee پر 9 ویں مرحلے میں جیت حاصل کرنے کے بعد ماسٹرس کی درجہ بندی میں واحد اعلیٰ کھلاڑی کے طور پر اُبھر کر سامنے  آئے ہیں۔

ٹاٹا اسٹیل شطرنج ٹورنامنٹ میں، عالمی شطرنج چیمپئن Dommaraju Guksh، نیدرلینڈ کے Wijk Aan Zee پر 9 ویں مرحلے میں جیت حاصل کرنے کے بعد ماسٹرس کی درجہ بندی میں واحد اعلیٰ کھلاڑی کے طور پر اُبھر کر سامنے  آئے ہیں۔ اُزبیکستان کے سابق ساتھی کھلاڑی Nodribk Abdusattorov عالمی نمبر دو کھلاڑی Fabiano Caruana کے خلاف میچ برابری پر ختم کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ Praggananandhaa رمیش بابو ڈچ کے نمبر ایک کھلاڑی Anish Giri سے   بری طرح ہارنے کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔×