May 26, 2025 10:42 AM
32
پہلی چیری کارگو ٹرین، جموں و کشمیر سے ممبئی کیلئے اگلے مہینے سے چلنے لگے گی
پہلی چیری کارگو ٹرین خدمات جموں وکشمیر سے ممبئی کیلئے اگلے مہینے شروع کردی جائیں گی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے، جس کے تحت جلد خراب ہوجانے والی چیزوں کو جموں وکشمیر سے باہر بھیجا جاسکے گا۔ جموں ریلوے ڈویژن کو یہ اشیا بھیجنے کیلئے مکمل پارسل وین مختص کئے جانے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ یہ درخواست کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے ممبئی میں باندرہ کیلئے موصول ہوئی تھی۔ یہ قدم، باغبانی محکمے اور پھل اُگانے سے متعلق ایسو سی ایشنوں کے ساتھ وسیع صلاح مشورے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد چیری جیسی جلد خراب ہوجا...