January 8, 2026 10:07 AM

views 28

مرکز نے مردم شماری کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اِس سال پہلی اپریل سے 30 ستمبر تک مکانوں کی گنتی کی جائے گی۔

مرکز نے 2027 کی مردم شماری کے پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں اِس سال پہلی اپریل سے 30 ستمبر تک مکانوں کی گنتی کی جائے گی۔ اِس کے لیے ہر ریاست اور مرکز کے  زیرِ انتظام علاقہ30  دن کی مدت طے کرے گا۔ امورِ داخلہ کی وزارت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر ریاست اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی جانب سے نوٹیفائی کیے گئے نظام الاوقات کے مطابق گھر گھر جاکر مکانوں کی گنتی کا عمل شروع ہونے سے پہلے از خود تفصیل فراہم کرنے کا سل...