April 28, 2025 10:18 AM April 28, 2025 10:18 AM
13
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں کی جانے والی فوجی تیاری سے متعلق معاملات پر بات چیت کے لیے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان سے ملاقات کی۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں فوجی تیاری سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کے لیے، چیف آف ڈیفنس اسٹافCDS جنرل انل چوہان سے ملاقات کی۔ جس میں 22 اپریل کو مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ میٹنگ کَل نئی دلی میں وزیر دفاع کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جو تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق جنرل چوہان نے، وزیر دفاع کو، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے سے متعلق فوجی حکمت عملی اور تیاریوں کے بارے میں بتایا۔ اِس میٹنگ میں سرحدی حفاظتی فورس BS...