September 30, 2025 9:44 AM
35
کینڈا نے اپنے فوجداری ضابطے کے تحت بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔
کینڈا نے اپنے فوجداری ضابطے کے تحت بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیے جانے کا مطلب ہے کہ گروپ کی کینڈا میں کسی بھی قسم کی املاک، جس میں جائداد، گاڑیاں اور نقد رقم شامل ہے، اُسے کینڈا کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی جانب سے منجمد یا قُرق کیا جاسکتا ہے اور دہشت گردانہ کارروائیوں پر اُس پر مقدمہ چلایا جاسکتا ہے۔ اِس میں دہشت گرد کارروائیوں کی فنڈنگ، سفر اور اِس کی بھرتی شامل ہے۔ کینڈا کے پبلک سیفٹی کے وزیر Gary Anandasangaree نے کہ...