November 13, 2025 9:52 AM
25
مرکزی کابینہ نے دلّی میں لال قلعے کے نزدیک دہشت گردانہ واقعے میں کار دھماکے میں لوگوں کی جان ضائع ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔
مرکزی کابینہ نے دلّی میں لال قلعے کے نزدیک دہشت گردانہ واقعے میں کار دھماکے میں لوگوں کی جان ضائع ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔ کابینہ نے، بے قصور افراد کی موت ہونے پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ کابینہ نے قومی سلامتی اور ہر شہری کی حفاظت کے تئیں اپنے پختہ عزم کے عین مطابق سبھی بھارتی شہریوں کی جان کے تحفظ اور اُن کی بہبود کے تئیں سرکار کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ...