October 2, 2025 10:05 AM October 2, 2025 10:05 AM

views 21

حکومت نے سال 2026-27 کے مارکٹنگ سیزن کی ربیع فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت، MSP میں اضافہ کیا ہے۔

حکومت نے 2026-27 کی مارکیٹنگ سیزن کے لیے تمام ضروری رَبیع فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں، MSP میں اضافہ کیا ہے۔ اِس سلسلے میں کَل وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی CCEA نے فیصلہ کیا۔ کابینہ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری فراہم کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ نظرثانی شدہ کم سے کم امدادی قیمتیں نہ صرف کسانوں کو منافع بخش آمدنی فراہم کریں گی، بلکہ فصلوں کے تنوع کو بھی فروغ دیں گی۔ کابینہ کا یہ فیصلہ بھارت کی زرعی معیشت کو مزید مستحکم کرے ...

August 20, 2025 9:53 AM August 20, 2025 9:53 AM

views 18

سرکار نے ایک ہزار 507 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے راجستھان کے Kota-Bundi میں گرین فیلڈ    ہوائی اڈّے کی منظوری دی ہے۔

سرکار نے ایک ہزار 507 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے راجستھان کے Kota-Bundi میں گرین فیلڈ    ہوائی اڈّے کی منظوری دی ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کل نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے مرکزی کابینہ کے فیصلوں کا اعلان کیا۔ کابینہ نے 8 ہزار 307 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے اُڈیشہ میں 6 لَین والی راجدھانی خطّہ رِنگ روڈ کی تعمیر کی بھی منظوری دی ہے۔ اِدھر وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر اُڈیشہ اور راجستھان سے متعلق کابینہ کے فیصلوں کے تناظر میں اِن دونوں ریاستو...

August 9, 2025 9:59 AM August 9, 2025 9:59 AM

views 18

مرکزی کابینہ نے ”پردھان منتری اُجّوَلا یوجنا“ کے تحت مالی سال 2025-26 کے دوران، اہل لوگوں کے لیے LPG سبسڈی جاری رکھے جانے کو منظوری دے دی ہے۔

حکومت نے، ’پردھان منتری اُجّوَلا یوجنا‘ کے تحت مالی سال 2025-26 کے دوران، اہل افراد کے لیے سبسڈی جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ اِس پر 12 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ اس اسکیم کے تحت 10 کروڑ 33 لاکھ گھروں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت ہر سال 14 کلو 200 گرام کے 9 سلینڈرس تک پر 300 روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔ حکومت نے سرکاری شعبے کی، تیل مارکٹنگ کی تین کمپنیوں کو 30 ہزار کروڑ روپے تک معاوضہ دینے کو بھی من...

May 1, 2025 9:59 AM May 1, 2025 9:59 AM

views 15

مرکزی کابینہ نے اگلی مردم شماری میں ذات سے متعلق معلومات کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 حکومت نے اگلی مردم شماری کے ایک حصے کے طور پر ذات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں سیاسی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے اِس ضمن میں یہ فیصلہ لیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے، کابینہ کے اِس فیصلے کے بارے میں بتایا۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اس اقدام سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ نریندر مودی حکومت سماج اور ملک کے اقدار اور مفادات کے تئیں عہد بستہ ہے، جبکہ ماضی میں سماج کے کسی بھی طبقے پر زور دیے بغیر ا...

December 21, 2024 10:19 AM December 21, 2024 10:19 AM

views 2

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2025 سیزن کیلئے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 2025 سیزن کیلئے ناریل کی کم از کم امدادی قیمت کو منظوری دے دی ہے۔ کل شام نئی دلّی میں کابینہ میٹنگ کے بعد میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ NDA حکومت نے کسانوں کی بہبود کیلئے متعدد فیصلے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے NDA حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اوسط کوالٹی کے ناریل کی Milling  کی کم سے کم امدادی قیمت 11 ہزار 582 روپے فی کوئنٹل جبکہ ناریل گولے کی قیمت 12 ہزار ...