October 5, 2025 9:29 AM

views 14

 سرحدی سڑکوں سے متعلق تنظیم (BRO) نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دوبارہ تاریخ رقم کی ہے۔

 سرحدی سڑکوں سے متعلق تنظیم (BRO) نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دوبارہ تاریخ رقم کی ہے۔ مذکورہ تنظیم نے پروجیکٹ ہمانک کے تحت، حقیقی کنٹرول لائن (LAC) کے نزدیک مشرقی لداخ میں سمندر کی سطح سے   19 ہزار 400 فٹ بلندی پر واقع Mig La Pass میں دنیا کی سب سے اونچی سڑک تعمیر کی ہے جس پر موٹر گاڑیوں کی آمدورفت ہو سکے گی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی، BRO نے سال 2021 میں Ugmling La کے مقام پر بنائے اپنے خود کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس کی اونچائی 19 ہزار 24 فٹ ہے۔ بریگیڈیر وشال شریواستو کی قیادت می...