September 14, 2025 9:22 AM

views 25

مکّے بازی میں بھارت کی Jaismine Lamboria نے برطانیہ کے Liverpool میں عالمی چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

مکّے بازی میں، بھارت کی Jaismine Lamboria نے برطانیہ کے Liverpool میں عالمی چیمپئن شپ 2025 میں سونے کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ کامن ویلتھ کھیلوں میں تمغہ جیتنے والی مکّے باز نے خواتین کے 57 کلو گرام کے فائنل میں زبرست مقابلہ کرتے ہوئے پولینڈ  Julia Szeremeta کو 4-1 سے شکست دی۔ Jaismine پہلے راؤنڈ میں پیچھے چل رہی تھیں، لیکن دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے واپسی کی، پھر انہوں نے پولینڈ کی   مکّے باز کو ہرا دیا۔ بھارت کی خواتین مکّے بازوں نے چیمپئن شپ میں کُل تین تمغے جیتے ہیں۔ ×

May 2, 2025 9:43 AM

views 22

اُردن میں 15 اور 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ میں بھارت نے کُل 43 تمغے حاصل کرکے اپنی مہم ختم کی، جن میں سونے کے 15، چاندی کے 6 اور کانسے کے 22 تمغے شامل ہیں۔

اُردن میں 15 اور 17 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ میں بھارت نے کُل 43 تمغے حاصل کرکے اپنی مہم ختم کی، جن میں سونے کے 15، چاندی کے 6 اور کانسے کے 22 تمغے شامل ہیں۔ بھارت قزاقستان کے بعد دوسری پوزیشن پر رہا۔ BFI کے عبوری صدر اجے سنگھ نے یہ کہتے ہوئے ٹیم کی ستائش کی کہ اُس کی کارکردگی پر ہمیں فخر اور اطمینان ہے۔×