July 27, 2024 3:05 PM July 27, 2024 3:05 PM

views 13

آج شام دلی میں BJP کے صدر دفتر میں پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ ہوگی۔

بی جے پی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی ایک میٹنگ آج شام نئی دلی میں منعقد ہوگی۔ یہ میٹنگ پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں ہوگی اوراس میں بی جے پی کے سینئررہنما بھی شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ لوک سبھا انتخابات اور مرکزی بجٹ پیش کئے جانے کے کئی دن بعدہورہی ہے۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران ریاستوں سے سرکاری اسکیموں کے موثر نفاذ کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی اور ساتھ ہی دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔