November 15, 2025 9:46 AM
24
امید ہے کہ آج پٹنہ میں، JDU اور BJP سمیت قومی جمہوری اتحاد NDA کی اتحادی پارٹیوں کی ایک غیر رسمی میٹنگ ہوگی، جس میں نئی سرکار کی تشکیل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔
امید ہے کہ آج پٹنہ میں، JDU اور BJP سمیت قومی جمہوری اتحاد NDA کی اتحادی پارٹیوں کی ایک غیر رسمی میٹنگ ہوگی، جس میں نئی سرکار کی تشکیل پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ابتدائی اشاروں سے پتہ چلتا ہے کہ نتیش کمار کو، ریکارڈ دسویں مدّت کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف دلائے جانے کا امکان ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات میں، نتیش سرکار میں 29 میں سے 28 وزیروں کو کامیابی ملی ہے۔ البتہ سومیت کمار سنگھ، جو جموئی ضلعے میں چکئی اسمبلی حلقے سے ایک ریاستی وزیر ہیں، انتخاب ہار گئے...