November 10, 2025 9:58 AM
24
بہار میں کَل ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے سبھی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔
بہار میں اسمبلی انتخابات دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے سبھی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ 20 سے زیادہ ضلعوں کے 122 حلقوں میں اس مرحلے کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 3 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 136 خواتین سمیت ایک ہزار 302 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے ختم ہو جائے گی۔ سکیورٹی وجوہات سے 7 حلقوں میں ووٹنگ شام 5 بجے ختم ہوگی۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے 595 پولنگ اسٹیشنوں کے انتظامات خواتین اسٹاف ہی کریں گی، جبکہ اکیس PWD پو...