September 25, 2025 9:22 AM

views 30

ایشیاء کے سب سے بڑے ادبی میلوں میں سے ایک، اُنمیش آج سے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں شروع ہو رہا ہے۔

ایشیاء کے سب سے بڑے ادبی میلوں میں سے ایک، اُنمیش آج سے بہار کی راجدھانی پٹنہ میں شروع ہو رہا ہے۔ ادبی میلے کا یہ تیسرا ایڈیشن، ساہتیہ اکیڈمی اور ثقافت کی وزارت کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ بہار کے گورنر عارف محمد خان راجدھانی پٹنہ کے سمراٹ اشوک کنونشن ہال میں ادبی میلے کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران بھارت اور بیرونِ ملک سے آرٹ اور ثقافت کے بڑے نام اور سرکردہ ادبی شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی۔×