November 19, 2025 9:54 AM

views 33

آج بہار کی راجدھانی پٹنہ میں، NDA کے نئے منتخبہ ارکانِ اسمبلی کا رہنماء منتخب کرنے کیلئے میٹنگ ہوگی۔

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں NDA کے 9 منتخب ارکانِ اسمبلی، آج اپنے رہنما کا انتخاب کریں گے۔ NDA کی 5 پارٹیوں BJP، جنتا دل یونائیٹڈ، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ اور راشٹریہ لوک مورچہ کے تمام 202، نو منتخب ارکانِ اسمبلی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اتحاد کے رہنما کا انتخاب کریں گے۔   NDA کی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ آج دو پہر میں بہار اسمبلی کی ایکسٹینشن بِلڈنگ میں طلب کی گئی ہے۔ آج BJP اور JD(U) کی قانون ساز پارٹیوں کی الگ الگ میٹنگیں بھی ہوں گی۔ BJP کی میٹنگ پارٹی کے مرکزی ...

November 18, 2025 10:03 AM

views 22

بہار میں قومی جمہوری اتحاد NDA کے نو منتخب ارکان اسمبلی کَل پٹنہ میں اپنا رہنما منتخب کرنے کے لئے میٹنگ کریں گے۔

بہار میں NDA کے نو منتخبہ اسمبلی ارکان اپنا لیڈر چننے کیلئے کل پٹنہ میں میٹنگ کریں گے۔ پانچ اتحادی پارٹیوں BJP، جنتا دل یونائیٹڈ، لوک جَن شکتی پارٹی رام وِلاس، ہندوستانی عوام مورچہ اور راشٹریہ لوک مورچہ سے تعلق رکھنے والے NDA کے 202 اسمبلی ارکان اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو پٹنہ میں اتحادی پارٹیوں کی میٹنگ میں ایک بار پھر NDA قانون ساز پارٹی کے لیڈر کے طور پر دوبارہ منتخب کیا جائے گا۔ اس کے بعد جناب کمار گورنر کو اپنا استعفیٰ پیش کرنے کیلئے راج بھون جائیں گے اور...

November 17, 2025 9:45 AM

views 37

بہار میں، نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے NDA کی اتحادی پارٹیوں میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ JDU قانون ساز پارٹی آج اپنا لیڈر منتخب کرنے کیلئے میٹنگ کرے گی۔

بہار میں ایک نئی سرکار کی تشکیل کے لیے NDA کی اتحادی پارٹیوں کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ نئی دلی اور پٹنہ میں، اِن پارٹیوں کے ارکان کے مابین تبادلہئ خیال اور بہت سی میٹنگوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کابینہ کے ڈھانچے اور وزیروں کی کونسل میں مختلف اتحادی پارٹیوں کی نمائندگی پر بات چیت جاری ہے۔ حال ہی میں کرائے گئے اسمبلی انتخابات میں BJP،  89 سیٹوں پر جیت حاصل کرکے سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے، جبکہ چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جن شکتی پارٹی رام ولاس پاسوان کو 19 سیٹیں ملی ہیں۔ ہندوستانی عو...

November 16, 2025 9:55 AM

views 32

بہار میں نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

بہار میں نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسمبلی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد NDA نے ریاست میں حکومت بنانے پر توجہ مرکوز کر دی ہے۔ مرکزی وزیر اور لوک جَن شکتی پارٹی رام ولاس کے صدر، چراغ پاسوان، ہندوستانی عوام مورچہ کے صدر سنتوش سُمن اور NDA کے کئی دیگر رہنماؤں نے کل پٹنہ میں جنتا دل یونائیٹڈ کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران حکومت تشکیل دینے کے حوالے سے غیر رسمی بات چیت ہوئی۔ JDU کے قائم مقام صدر سنجے جھا اور مرکزی وزیر راجیو ...