August 18, 2025 9:52 AM

views 22

انتخابی کمیشن نے خصوصی تفصیلی نظرثانی کے بعد بہار چناؤ فہرست کے مسودے سے نکالے گئے 65 لاکھ ووٹروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

چناؤ کمیشن نے 65 لاکھ ووٹروں کی فہرست اَپلوڈ کر دی ہے، جن کے نام ووٹر فہرست کی خصوصی نظرِثانی مہم SIR کے بعد یکم اگست کو شائع بہار کے ووٹر فہرست کے مسودے سے ہٹا دیے گئے تھے۔ وہ ووٹر جن کے نام 2025 تک بہار کی ووٹر فہرست میں شامل تھے لیکن ووٹر فہرست کے مسودے میں شامل نہیں ہیں، ان کی فہرست بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی سرکاری ویب سائٹ پر اَپلوڈ کر دی گئی ہے۔ بوتھ سطح کے افسران نے سیاسی پارٹیوں کے مقرر کردہ بوتھ سطح ایجنٹوں اور دیگر حکام کی مدد سے اُن ووٹروں کی فہرست تیار کی ہے، جن کے ذاتی م...