October 27, 2025 9:33 AM

views 42

بہار میں چھٹھ پوجا کے تیسرے دن آج عقیدتمند ڈوبتے ہوئے سورج کو ارگھیہ یا پوتر جَل پیش کریں گے۔

بہار میں چھٹھ پوجا کے تیسرے دن آج عقیدتمند ڈوبتے ہوئے سورج کو ارگھیہ یا پوتر جَل پیش کریں گے۔ ریاست بھر میں گنگا، گنڈک، کوسی، مہا نندا، باگمتی اور مختلف دریاؤں کے کنارے چھٹھ گھاٹوں کو آراستہ کیا گیا ہے۔ لاکھوں عقیدتمند آج سوریہ دیوتا کو ارگھیہ دیں گے۔ راجدھانی پٹنہ میں پٹنہ ضلع اور نواحی علاقوں سے بڑی تعداد میں عقیدتمند سوریہ دیوتا کی پوجا کریں گے۔ لوگوں کے بڑے اجتماع کے پیش نظر گنگا کے 78 گھاٹوں پر وسیع سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گھاٹوں پر غوتہ خوروں اور NDRF اور SDRF کی ٹیموں کو تعینات کردی...