November 9, 2025 9:50 AM
35
بہار اسمبلی چناؤ کے دوسرے مرحلے کی مہم آج شام ختم ہو رہی ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے انتخابی مہم آج شام ختم ہو جائے گی۔ اس مرحلے میں 20 ضلعوں پر محیط 122 اسمبلی حلقوں میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آخری مرحلے میں 3 کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 136 خواتین سمیت ایک ہزار 302 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ آج انتخابی مہم کے آخری دن، اہم سینئر سیاسی شخصیات اور NDA، مہا گٹھ بندھن اور دیگر پارٹیوں کے اہم سیاسی اور چوٹی کے لیڈر عوامی جلسوں اور انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گی۔ BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ ا...