November 7, 2025 10:02 AM

views 35

دوسرے مرحلے کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن کے سرکردہ لیڈر پوری ریاست میں ایک کے بعد ایک ریلیاں کر رہے ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم میں مزید تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن کے سینئر لیڈروں کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں کے رہنماء بھی انتخابی مہم میں زور شور سے شامل ہو رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے تحت 20 اضلاع کے 122 اسمبلی حلقوں میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 14 نومبر کو ہوگی۔ BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی آج اورنگ آباد اور Kaimur ضلعوں میں دو عوامی میٹنگیں  کریں گے۔ اس دوران BJP کے سینئر لیڈر مرکزی وزیر داخلہ  امت شاہ جموئی اور بھاگلپو...

November 3, 2025 2:51 PM

views 30

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے اور یہ کَل شام ختم ہوجائے گی۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں اتحاد کی سرکردہ شخصیات اور سینئر رہنما چناؤ والے حلقوں میں کئی کئی جلسے اور ریلیاں کررہے ہیں۔ پہلے مرحلے کیلئے چناؤ مہم کل شام ختم ہوجائے گی۔ اس مرحلے کے تحت 18 ضلعوں کے 121 حلقوں کیلئے 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس دوران دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے بھی چناؤ مہم تیز ہوگئی ہے۔ اس مرحلے کے تحت 122 حلقوں کیلئے 11 نومبرکو پولنگ ہوگی۔ دربھنگہ میں آج ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے BJP کے رہنما او...

November 3, 2025 9:25 AM

views 38

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کیلئے اب محض ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ یہ مہم کَل شام ختم    ہوجائے گی۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی مہم کیلئے اب محض ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ یہ مہم کَل شام ختم    ہوجائے گی۔ NDA اور عظیم اتحاد، دونوں کی ممتاز شخصیتوں اور سینئر رہنماؤں نے اِس مہم میں اپنی پوری طاقت کا استعمال کیا ہے اور اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں اِن ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کی ہے۔ آج پہلے مرحلے کے علاوہ، جن حلقوں میں دوسرے مرحلے کے تحت چناؤ ہوں گے اُن کیلئے بھی مہم شروع کی جائے گی۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما ووٹروں تک نہ صرف انتخابی ریلیوں کے ذریعے، بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارموں ک...

November 2, 2025 9:37 AM

views 37

پہلے مرحلے کے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم عروج پر ہے۔

پہلے مرحلے کے بہار اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم عروج پر ہے۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن کی سرکردہ شخصیات کے علاوہ مختلف پارٹیوں کے سینئر رہنما اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنانے کیلئے لگاتار ریلیاں کر رہے ہیں۔BJP  کے سرکردہ رہنما اور وزیراعظم نریندر مودی آج دو چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ اُن کی ایک ریلی بھوجپور میں جبکہ دوسری ریلی نوادہ ضلعے میں ہوگی۔ اِس کے علاوہ وزیراعظم پٹنہ میں ایک روڈ شو بھی کریں گے۔ دوسری طرف مہاگٹھ بندھن کی جانب سے کانگریس رہنما راہل گاندھی بیگوسرائے اور کھگڑیا ضلعوں ...

November 1, 2025 10:26 AM

views 37

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، انتخابی مہم میں بھی شدّت آرہی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، انتخابی مہم میں بھی شدّت آرہی ہے۔ اٹھارہ ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں اس ماہ کی 6 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آج NDA، مہا گٹھ بندھن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے سینئر رہنما، کئی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ تاہم ریاست کے کئی حصوں میں لگاتار بارش سے انتخابی مہم میں خلل پڑا ہے۔ کَل خراب موسم کی وجہ سے کئی سرکردہ اور سینئر سیاسی رہنماؤں کی ریلیاں منسوخ کرنی پڑی تھیں۔ BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گوپال گنج، ...

October 30, 2025 10:00 AM

views 31

بہار اسمبلی چناؤ کی انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے، NDA اور مہاگٹھ بندھن کے سرکردہ رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ریلیاں کر رہے ہیں۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیاں زور و شور سے انتخابی مہم میں لگی ہوئی ہیں۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن دونوں کے سینئر لیڈران اور سرکردہ شخصیات رائے دہندگان کی حمایت حاصل کرنے کیلئے انتخابی ریلیاں  کررہے ہیں۔ وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنما نریندر مودی آج مظفرپور اور چھپرا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ دسری جانب، راشٹریہ جنتا دَل RJD کے رہنما اور مہاگٹھ بندھن سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو آج 10 انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہل...

October 29, 2025 10:05 AM

views 52

بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم میں آج سے تیزی آجائے گی۔

بہار میں اسمبلی چناؤ کے لیے انتخابی مہم میں آج سے تیزی آجائے گی۔ چھٹھ پوجا کے تہوار ختم ہونے کے بعد بہت سے ممتاز لیڈر اور سیاسی پارٹیوں کی اہم شخصیات ریاست بھر میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ NDA اور عظیم اتحاد کے اہم لیڈر، آج انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ مہاگٹھ بندھن کا منشور جاری ہونے کے بعد حکمراں اور اپوزیشن اتحاد کے لیڈروں کے درمیان الفاظ کی جنگ میں شدّت آگئی ہے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج دربھنگہ، سمستی پور اور بیگوسرائے میں آج انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے، جبک...

October 25, 2025 9:49 AM

views 71

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم تیز ہو گئی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی تشہیری مہم تیز ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت بہار کے 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پولنگ والے حلقوں میں NDA اور عظیم اتحاد دونوں کے سرکردہ رہنما لگاتار انتخابی جلسے کر رہے ہیں۔ تشہیری مہم کے دوران ترقی، امن و قانون کی صورتحال، بے روزگاری، نقلِ مکانی اور تعلیم سے متعلق معاملات کو اُٹھایا جا رہا ہے۔ BJP کے سرکردہ رہنما اور مرکزی وزیر امت شاہ آج لگاتار دوسرے دن بہار میں NDA امیدواروں کے لیے تشہیری مہم چلائیں گے۔ جناب شاہ، کھگڑیا،...