January 17, 2025 2:33 PM
16
وزیر خارجہ ایس جے شنکرنے بینگلورو میں نیا امریکی قونصل خانہ کھولے جانے کی تعریف کی جو امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے لازمی ہے۔
امریکہ نے آج بینگلورو میں اپنا قونصل خانہ کھولا ہے جو بھارت اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں اضافہ کرنے کا ایک اہم قدم ہے۔ قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور امریکہ کے سفیر Eric Garcetti نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے اِس موقعے پر کہا کہ بینگلورو میں ایک نیا امریکی قونصل خانہ، امریکہ کے ساتھ تعلقات میں وسعت اور گہرائی لانے کے لئے اہم ہے۔ وزیر موصوف نے اشارہ دیا کہ دونوں ہی ملکوں میں خاص طور پر AI، خلاء کے شعبے، دفاع، ڈرون، بایو ٹیکنالوجی وغیرہ کے میدانوں میں اشتراک کی...